تازہ ترین

انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول زکورہ میں’سیرت کانفرنس‘ منعقد

تاریخ    27 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میںانٹرنیشنل دہلی پبلک سکول زکورہ میں کل ایک سیرت کانفرنس منعقد ہوئی۔اپنے کلیدی خطبے میںخواجہ فاروق رینزو شاہ نے کہا کہ کشمیری تہذیب کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے اخوت کو مضبوط بنانے والے کشمیر کے 7777 صوفی اولیاء  کے کردار کو سمجھنا ضروری ہے جنہوں نے کشمیر میںاخوت ،بھائی چارے اور انسانیت کی تعلیم دی اور ان ہی کی بدولت ہمیںتوحید اور عشق رسول ؐ کی تعلیم ملی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں محبت کے عنصر کو مستحکم کرنے اور ان کے اعلی اخلاق کو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں شراب بل1977کو منسوخ کیا جائے۔اس موقعہ پر مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول کے چیرمین شوکت چودھرسی،سکول کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر مہمانوںنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے دوران تلاو ت کلام پاک اورنعت خوانی کرنے والوں میں ایوارڈ ،اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔