کھریو میں پولیس کا والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر | سائبر سٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر جیت اپنے نام کی

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر؍/اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ’’پولیس شہید یاد گاری‘‘ والی بال ٹورنا منٹ اختتام پزیر ہوا ،جس میں سائبر اسٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا ہے ۔اس اختتامی تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی چیر مین اوقاف کمیٹی اور شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ کی جانب سے گزشتہ دنوں شروع ہونے والے والی بال ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ کھریلو میں سنیچر کے روز شیخ سپورٹس اورسائبر سٹریم کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔اس دوران سائبر اسٹریم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ دیکھنے کے لئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم،ایس ڈی پی او پانپور،ایس ایچ او پانپور، ایس ایچ کھریواور مقامی اوقاف کمیٹی کے چیر مین کے علاوہ شائقین کھیل کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ۔اس دوران ایس ایس پی نے جیت درج کرنے والے ٹیم کے کپتان سجاد احمدکو ایک ٹرافی ،نقدی،وردی اور والی بال پیش کی ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان سمیر احمد شیخ کو بھی ٹرافی، نقدی،وردی اور والی بال پیش کی ہے ۔اس دوران ٹورنا منٹ میں ریفریزذاہد مقبول بٹ،اور یاور صوفی اور کمنٹریٹرارشاد احمد شیخ کو ٹرافی اور نقدی انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ اس موقعے پر ایس ایس پی نے یہاں موجود کھلاڑیوں اور کھریوں کے زی عزت شہریوں اور میڈیا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس جس میں اونتی پورہ پولیس علاقے میں کھیل کھود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ہر طرح کا مدد فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے ۔
 

تازہ ترین