گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ ،دوسرے مرحلے میں4میچ کھیلے گئے

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل کی طرف سے کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20  پریمیر کرکٹ لیگ کے 17 ویں روز 4میچ کھیلے گئے۔قمریہ کرکٹ میدان میں پہلا میچ رنگل الیون اور ایکسٹریم بلاسٹر کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ گاندربل ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سعید کرکٹ کلب تھیورو کے درمیان ہوا۔ شالہ بگ میدان میں پہلا میچ رائل گائز گنڈ رحمان اور گیراج الیون کے درمیان کھیلا گیا. جبکہ دوسرا میچ ہتھ براہ الیون اور فتح پورہ واریئرس کے درمیان کھیلا گیا۔ رنگل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رن بنائے۔ معشوق نے 64 رن اور مدثر نے 33 گیندوں میں 70 رن بنائے۔ ایکسٹریم بلاسٹرز 151رن ہی بناسکی اور رنگل الیون نے 47رنوں سے میچ جیت لیا۔ مدثر اور معشوق کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ دیا گیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 19.4اوور میں 162 رنز بنائے۔ رفیق احمد نے 52 رن سکور کیا۔فاروق احمد نے 27 رن دیکر 3 وکٹیں لیں۔ سید کرکٹ کلب تھیورو نے 19.1 اوور میں 115 رنوں پر پوری ٹیم سمٹ گئی اور میچ ہار گئی۔ صائم مصطفیٰ نے ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ مین آف دی میچ حاصل کیا اور16 رن دیکر 4 وکٹیں لیں۔شالہ بگ میدان میں پہلے میچ میں رائل گائز گنڈ رحمان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 18 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر127 رن بنائے اوراننگ کا خاتمہ کیا۔ بلال نے 29 گیندوں پر 39 رنز بنائے ، الفت نے 20 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔ساحل نے 2 اوور 9 رن دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔گراج الیون کو 18 اوورز 128 رن بنانے تھے۔گراج الیون نے عمدہ اننگ کھیلی اور میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ساحل نے 32 رنز بنائے اور گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیںاور ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ہتھبورہ الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے  17.1 اوورز میں 102 رنز بنائے جس میں پرویز نے 33 رنز بنائے۔ فتح پورہ واریئرس کے گیند باز عامر نے 19 رن دیکر 3 وکٹیں لیں۔فتح پورہ واریئرس نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ عامر کو مین آف دی میچ قراردیاگیااور اس نے 31 رنز کی اننگ کھیلی اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 
 

تازہ ترین