قمریہ میدان میں2میچ کھیلے گئے،کنگن کرکٹ کلب اور بٹہ وینہ وارئرس فاتح

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
گاندربل//الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 14 ویں روز قمریہ کرکٹ میدان میں دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ ڈائمنڈ پلس واکورہ اور کنگن کرکٹ کلب درمیان جبکہ دوسرا میچ کرمانی واریئرس بٹہ وینہ اور لار الیون کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پلس واکورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔  ڈائمنڈ پلس واکورہ کے بلے باز بلال اور وسیم نے بالترتیب 49 رنز اور 33 رنز بنائے. جبکہ مخالف ٹیم کنگن کر کٹ کلب کی جانب سے ظہیب نے 4اوور میں 21 رن دیکر 2 وکٹیں لیں. ڈائمنڈ پلس واکورہ نے 18 اوور میں 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 110 رن بنائے.کنگن کرکٹ کلب کو میچ جیتنے کیلئے 111 کا ٹارگٹ دیا گیا، 11 ویں اوور میں کنگن کرکٹ کلب نے 2 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 56 رن بنائے رنز بنائے جبکہ میچ میں جیت درج کرنے کے لئے 42 گیندوں میں 56 کی ضرورت تھی۔ایک وقت میں 18 گیندوں پر 18 رنز کی ضرورت تھی۔ اس مرحلے میں میچ دلچسپ موڑ میں داخل ہوگیا۔ بالآخر میچ کنگن کرکٹ کلب نے جیت لیا۔توصیف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 38 رنز کی اننگ کھیلی۔. دوسرے میچ میں کرمانیہ واریئرس بٹہ وینہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔  کرمانیہ واریئرس بٹہ وینہ نے 14.1 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 123 رن بنائے، محمد امین نے 18 گیندوں میں 47 رنز کی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا. جس میں 6 چھکے اور1 چوکا شامل ہیں.مخالف ٹیم کے گیند باز ظہور نیاچھی گیند بازی کرتے ہوئے 20 رن دیکر 2 وکٹیں.لی۔کرمانیہ وائیرس بٹہ وینہ نے 184/7 نے اننگز کا خاتمہ کیا.لار الیون کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز درکار تھے. لار الیون نے 10 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 65 رن بنائے جبکہ میچ جیتنے کیلئے 60 گیندوں میں 120 رنوں کی ضرورت تھی۔مخالف ٹیم کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے لار الیون کو رن بنانے سے روک دیا۔مجید اور محمد امین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لار الیون کے بلے بازوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔  لار الیون نے 17.1 اوور میں 97 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح بٹہ وینہ واریئرس نے یہ میچ 87 رنز سے جیت لیا۔  محمد امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں میں 47 رنز بنائے اور گیند بازی کرتے ہوئے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 
 

تازہ ترین