ناروائو کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ | شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو ہراکرفتح حاصل کی

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ // ہیون ناروائو بارہمولہ میں’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ کی جانب سے ناروائو کرکٹ چیمپئن شب کے فائنل میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے ہرادیا ۔ زنڈفرن الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد زنڈفرن کے بلے بازوں نے شیری سٹار کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 162 رنز بنائے جس میں عادل نے سب سے زیادہ 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شیری سٹار کے کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کھیل کر دھواںدار بلے بازی کرتے ہوئے اپنا ہدف 17.1 اورز میں مکمل کرکے تین وکٹوں سے فائنل میچ اپنے نام کرلیا  ۔ شیری سٹار کی جانب سے برہان نے سب سے زیادہ 66 رنز  بناکر مین آف دی میچ کا خطاب جیت لیا  جبکہ اعجاز احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں  250 سے زیادہ رنز بناکر مین آف دی سیریز کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ یاد رہے کہ اس نورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں ۔ اس موقع پر ایس ایس بارہمولہ عبدالقیوم ، ایس ایچ او شیری سجاد احمد  اوربلاک ڈیولپمنٹ چیرمین ناروائو میر اقبال کے علاوہ علاقے  ناروائو کے معززشہری بھی موجو تھے ۔
 

تازہ ترین