فائر اینڈ ایمر جنسی کے لسٹ کو کالعدم قرار دینے کی مانگ

پریس کالونی میں احتجاجی امیدواروںپرلاٹھی چارج

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی جانب سے حالیہ مشتہر شدہ لسٹ کو کالعدم قرار دینے کے مطالبے کو لے کر ناکام امیدواروں نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس دوران پولیس نے احتجاج میں شامل امیدواروں پر لاٹھی چارج کر کے انہیں تتر بتر کیا ۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کی حالیہ مشتہر شدہ لسٹ میں ناکام قرار دئے گئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے زور دار احتجاج کر کے ان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج میں شامل امیدواروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان امتحانات اور نتایج میں دھندلیاں ہوئیں اور اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے لسٹ کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کررہے ہیں تاہم حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا جب تک نہ انہیں انصاف ملے گا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے ۔اس دوران پولیس نے احتجاجیوں کو تر بتر کرنے کے لئے لاٹھی چار ج کیا ہے ۔خیال رہے حال ہی میں محکمہ فائر اینڈ محکمے کی جانب سے جو فہرست منظر عام پر آئی ہے اس پرامیدواسروں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے ہیںاور تب سے تاحال احتجاجوں کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔لسٹ میں ناکام امیدواروں کا کہنا ہے اس لسٹ میں آٹھویں جماعت پاس امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈارپ کیا گیا ہے ناکام امیدواروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ منتخب ہوئے ان میں بیشتر رشوت دیکر کامیاب قرار دئے گئے ہیں انہوں  اس سلسلے میں پھر ایک بار انصاف کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین