تازہ ترین

پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ نامی گائوں میں سنیچر کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا تھا جو اتوار کو بھی معطل رہی ۔ اس دوران ضلع سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ نے بتایا کہ انہیں آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تصادم گزشتہ روز ہی ختم ہوا لیکن انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے ۔یاد رہے ڈاڈورہ ضلع میں جھڑپ کے بعدانٹرنیٹ سہولیت معطل کی گئی تھی۔