تازہ ترین

سنڈے مارکیٹ طرز پرمقامی پھلوں کی خرید و فروخت

انتظامات کو حتمی شکل ،ناظم باغبانی کی متعلقین کے ساتھ مشاورت

تاریخ    7 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //مقامی پھلوں کی سنڈے مارکیٹ طرز پر خرید و فروخت کیلئے جاری کوششوں کو حتمی شکل دینے کیلئے منگل کو یہاں ہارٹیکلچر کمپلیکس راجباغ میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرینگر میں اتوار بازار کی طرز پرسیب اور دیگر مقامی پھلوں کی خریدو فروخت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس پروگرام کو ختمی شکل دینے کیلئے محکمہ نے سی اے اسٹور مالکان کے ساتھ ساتھ چیف ہاٹیکلچر افسران کو بھی میٹنگ میں طلب کیا تھا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پھلوں کی نمائش اور فروخت کیلئے ابتدائی طور پر دس اسٹال لگائے جائیں گے۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے ہارٹیکلچر انفارمیشن اینڈ پبلی کیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اس پروگرام کو وسیع پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مارکیٹ سے جڑ جائیں ڈائریکٹر نے  باغ مالکان ، سی اے سٹور مالکان ، تاجر پیشہ افراد اور دیگر متعلقین کی اس ضمن میںاپنی خدمات میسر رکھنے کی سراہنا کی ۔ہاٹی کلچر محکمہ کی جانب سے اب سنڈے مارکیٹ طرز پر اتوار کے رو ز ڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک بازار سجے گا جس دوران مختلف اقسام کے میوے وہاں پر دستیاب ہوں گے اور یہ بازار سجانے کا مقصد صارفین تک معیاری میوہ جات کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔