میوہ صنعت کو بڑھاوا دینے کے اقدامات | سنڈے مارکیٹ طرز پر اب سرینگر میں بازار سجے گا

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//ڈائریکٹر ہاٹی کلچر کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اب سنڈے مارکیٹ کی طرز پر راجباغ میں ڈائریکٹوریٹ آف ہاٹیکلچر آفس کے احاطے میں بائیر سلر میٹ عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر موصوف نے اس حوالے سے کی جارہی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ ہاٹی کلچر محکمہ کی جانب سے اب سنڈے مارکیٹ طرز پر اتوار کے رو ز ڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک بازار سجے گا جس دوران مختلف اقسام کے میوے وہاں پر دستیاب ہوں گے۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف باغ مالکان کو فوائد ملیں گے بلکہ عام شہریوں کو بھی اچھی کوالٹی کا میوہ دستیاب رہے گا۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی اضلاع کے چیف ہاٹی کلچر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران بائیر سلر میٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ا نہوںنے کہاکہ سنڈے مارکیٹ طرز پر بازار سجانے کا مقصد صارفین تک معیاری میوہ جات کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ باغ مالکان کے پاس یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے میوہ وغیرہ از خود ہی صارفین کو فروخت کرسکتے ہیں جس سے اْن کو اچھی آمدنی حاصل ہوگی۔
 

تازہ ترین