دنیابھر میں کوروناسے3کروڑ35لاکھ متاثر | ہلاکتوں کی تعداد10لاکھ کے پار

تاریخ    29 ستمبر 2020 (12 : 12 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82،170 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے کے ساتھ مجموعی تعداد 60،74،702 تک پہنچ گئی۔ اسی مدت کے دوران ملک میں 1،039مریضوں کی موت ہوگئی جس سے اب تک ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 95،542 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک 47.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ، جبکہ 1.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.46 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 20،239 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک اس ملک میں 8.13 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 25،488 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور وہ جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔اس ملک میں اب تک 8.42 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 32،142 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 7.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 76،430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اسپین اب دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے جہاں یہ تعداد 7.16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31،232 ہوگئی ہے ۔کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک اس ملک میں 7.11 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 15،749 افراد میں ہلاک ہوچکے ہیں۔نئے کیسز میں اضافہ کے بعد جنوبی افریقہ اب دنیا بھر میں 10 ویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 6.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور398، 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس نے کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک یہاں 5.52 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 31،675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں تقریبا 4.57 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12،641 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں جان لیواوباسے 4.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 ، 589 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اب تک برطانیہ میں 4.37 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 42،077 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.59 لاکھ اور 5،161 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عراق نے سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک کو کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.49 لاکھ ہے جبکہ 8،990 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3.33 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4،683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیںتلنگانہ میں کورونا کے 29،673 فعال معاملے ہیں اور 1107 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1،56،431 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25،723 فعال معاملے ہیں اور 4781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2،16،921 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18،556 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 88،312 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 22،431 ہے اور 97،571 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 2207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گجرات میں 16،633 فعال معاملے ہیں اور 3416 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 1،13،008 افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 12،827 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں 888 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،64،987 افراد بھی اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔کورونا کی وبا سے اب تک، راجستھان میں 1441 ، ہریانہ میں 1307 ، جموں و کشمیر میں 1132 ، چھتیس گڑھ میں 848 ، جھارکھنڈ میں 679 ، آسام میں 655، اتراکھنڈ میں 574 ، پدوچیری میں 513 ، گوا میں 401 ، تریپورہ میں 273 ، چنڈی گڑھ میں 147، ہماچل پردیش میں 175 ، منی پور میں 64 ، لداخ میں 58 ، انڈمان نیکوبار جزائر میں 53 ، میگھالیہ میں 43 ، سکم میں 33 ، ناگالینڈ میں 16 ، اروناچل پردیش میں 14 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دوافراد کی موت ہوئی ہے ۔ترکی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک اس وبا سے ترکی میں 3.14 لاکھ افراد متاثر اور 7997 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریبا 3.10 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 6،457 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35،835 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن نے کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.04 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،344 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 2.86 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 9،464 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 2.75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 10،386 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11،279 ، بیلجیئم میں 9980 ، کینیڈا میں 9318 ، بولیویا میں 7858 ، نیدرلینڈ میں 6415 ، سویڈن میں 5880 ، مصر میں 5883 ، چین میں 4739 ، رومانیہ میں 4،718 ، یوکرین میں 4،044 ، گوئٹے مالا میں 3229 ،پولینڈ میں 2432 ، پنامہ میں 2340 ، ہونڈوراس میں 2288 اور سوئٹزرلینڈ میں 2064 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یواین آئی
 

تازہ ترین