تازہ ترین

کورونا کے 824نئے معاملے، جموں337کے ساتھ سر فہرست

تاریخ    28 ستمبر 2020 (05 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس متاثرین کے 824کیس سامنے آئے اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد73014تک پہنچ گئی۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں284وادی کشمیر جبکہ جموں صوبے میں540کیس ظاہر ہوئے۔ ان میں 82مسافر بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں105،بڈگام میں27،بارہمولہ میں26،پلوامہ میں33،اننت ناگ میں18،بانڈی پورہ میں9،کپوارہ میں44،گاندر بل میں13،کولگام میں1 اور شوپیان میں8کیس سامنے آئے۔
جموں ضلع میں آج سب سے زیادہ337،راجوری میں52،ا‘دھمپور میں38،کٹھوعہ میں37،ڈوڈہ میں11،سانبہ میں29،پونچھ میں10،رام بن میں1ریاسی میں14اور کشتواڑ میں11کورونا کیس سامنے آئے۔
 

تازہ ترین