اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا75 واں اجلاس ،کشمیر پر بھارت اور پاکستان میں تناتنی | بھارت کو کب تک اقوام متحدہ کے فیصلے کے عمل سے دور رکھا جائیگا: مودی

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یواین آئی
اقوام  متحدہ//وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی ہیئت میں تبدیلی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے  ہوئے سنیچر کو  سوال کیا  کہ  عالمی  تنظیم  کے فیصلے  کے عمل  سے ہندوستان کو کب تک الگ رکھا  جائے گا۔ مودی نے اقوام متحدہ اجلاس سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’اقوام متحدہ میں تبدیلی ، نظام میں تبدیلی، ہیئت میں تبدیلی آج کے دور کا تقاضہ ہے۔  ہندوستان  میں اقوام متحدہ  کی  جو عزت  ہے، وہ بہت کم ممالک میں ہے۔ یہ بھی  حقیقت ہے کہ  ہندوستان کے لوگ اقوام متحدہ میں اصلاحاتی عمل  کے  پورا  ہونے کا  طویل  عرصے  سے انتظار کررہے ہیں۔  آخر کب تک ہندوستان کو اقوام متحدہ کی فیصلے کے عمل سے دور رکھا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہاکہ  آج پوری  عالمی برادری  کے سامنے  ایک بہت بڑا سوال ہے کہ جس ادارے کی تشکیل آج  سے 75 برس پہلے اس وقت کی صورت حال کے پیش نظر ہوئی تھی، اس کی ہیئت کی آج بھی معنویت ہے۔ عالمی امن میں ہندوستان  کے کردار کا  ذکر کرتے  ہوئے انہوں نے کہا ، ’’جس  ملک  نے  برسوں تک عالمی معیشت کی رہنمائی کرنے اور برسوں کی غلامی، دونوں کو جھیلا ہے، جس ملک میں ہورہی تبدیلیوں کا اثر دنیا کے بہت بڑے  حصے پر پڑتا  ہے، اس ملک کو  آخر کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟  ہندوستان اقوام متحدہ میں اپنے تعاون کو دیکھتے ہوئے اپنا کردار دیکھ رہے ہیں۔
 

تازہ ترین