تازہ ترین

موسم نے کروٹ بدلی | گلمرگ کے پہاڑوں اور مغل روڑ پر ہلکی برف باری

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات سے وادی میں موسمی صورتحال نے کروٹ بدلی ،جس کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ اور تاریخی مغل روڑ پر واقع پیر کی گلی میںموسم کی پہلی ہلکی برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔سنیچر کو گلمرگ میں اچانک موسم خراب ہونے کی وجہ سے افروٹ کے پہاڑوںکے ساتھ ساتھ معاون پہاڑیوں پر موسم کی پہلی ہلکی پھلکی برفباری ہوئی جبکہ ٹنگمرگ کے گرد ونواح میں قریب ایک گھنٹے تک تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔جس سے درجہ حرات میں گروٹ آئی ۔اس دوران مغل روڑپر پیر کی گلی پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ بڈگام کے کئی علاقوں بشمول افروٹ ، نیلہ ناگ ،لولی پورہ ،سورسیار ، کھاگ اور خانصاحب میں تیز ہوائیں چلیں، جس سے میوہ باغات کو نقصان ہوا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں آج بھی کچھ ایک علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مغربی ہوائوں کا تازہ جھونکا ہمالیاتی خطے میں داخل ہوچکا ہے جسکے نتیجے میں درجہ حرارت4سے5ڈگری سیلسیس تک نیچے آجائے گا ۔
 

تازہ ترین