ہارٹیکلچر گریجویٹوں کا پریس کالونی میں احتجاج | نوکریوں کی فراہمی کا مطالبہ ،ایل جی سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

یو این آئی
سرینگر// جموں و کشمیر ہارٹیکلچر گریجویٹس نے ہفتے کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کی فراہمی کے لئے احتجاج درج کیا۔احتجاجی 'ہمیں انصاف چاہئے' کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھی انصاف کی فراہمی کے لئے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی ہارٹیکلچر گریجویٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہماری آج تک کبھی کوئی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 'حکومت نے سال 2007 میں یہ ڈگریاں شروع کی ہیں ہم نے ہارٹیکلچر میں پی ایچ ڈی کیا ہے لیکن آج تک ہماری کبھی بھی ریکروٹمنٹ نہیں ہوئی ہے'۔موصوف نے کہا کہ حد یہ ہے کہ ارباب اقتدار ہم سے کہتے ہیں کہ ڈگریاں کیوں کیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جب افسروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمیں تجارت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جو ریکروٹمنٹ ہو رہی ہے اس میں بھی ہارٹیکلچر کے لئے کوئی پوسٹ نہیں ہے۔احتجاجیوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان کی طرف متوجہ ہو کر ان کی ڈگریوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔()
 

تازہ ترین