کشمیر میں 4.5 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

تاریخ    26 ستمبر 2020 (27 : 02 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں ہفتے کو دوپہر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز شمالی کشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق آج دوپہر قریب بارہ بجکر دو منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
 

تازہ ترین