تازہ ترین

راجوری میں ایل او سی پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

تاریخ    26 ستمبر 2020 (16 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر آج صبح قریب سوا گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوان حملے کا” بھر پور“ جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 

تازہ ترین