تازہ ترین

بابر قادری قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل:آئی جی کشمیر

تاریخ    25 ستمبر 2020 (19 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی حضرت بل کررہے ہیں۔
معروف وکیل بابر قادری کو گذشتہ شام اُن کے گھر واقع حول سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔
آئی جی کشمیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ماسک لگائے افراد ہاتھوں میں فائلیں لئے کسی کیس کو لیکر بات کرنے کے بہانے بابر قادری کے گھر پہنچے اور انہوں نے بابر پر پستول سے گولیاں چلاکر اُنہیں جاں بحق کیا۔
آئی جی کشمیر کے مطابق بابر کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں افراد نے ہوا میں بھی گولیاں چلائیں اور جائے مقام سے فرار ہوئے۔
 
 

تازہ ترین