دنیا میں کورونا وائرس سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثر

تاریخ    24 ستمبر 2020 (55 : 01 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں31779835 افراد متاثر اور975104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6933548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 201844افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔