کرناہ میں 5کلو برائون شوگر ضبط

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے دوران کرناہ میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 5کلو برائون شوگر ضبط کیا جس کی قیمت کروڑو ں روپئے بتائی جاتی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو کرناہ پولیس اور 17بہار ریجمنٹ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کرناہ کے ہری ڈل اور پنگلہ علاقوں کے مختلف مقامات پر ناکہ لگائے اورگاڑیو ں کی تلاشی شروع کی۔اس دوران وقار احمد بڈن نامی شخص نے تلاشی کارروائی کے دوران پولیس کوچکمہ دیکر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور ان کی تحویل سے  5کلو برائو ن شوگر بر آمد کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 71/2020US8/21درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔
 

تازہ ترین