بھاجپارہنمائوں کیخلاف کیس درج نہ کرنے پر عوامی نیشنل کانفرنس کوتشویش

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس نے7ستمبرکو پارٹی کی طرف سے رام منشی باغ تھانے میں بھاجپا رہنمائوں کی طرف سے گپکار اعلامیہ کے شرکاء کو قوم دشمن ، پاکستان وعلیحدگی نوازقرار دینے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ153 اے کے تحت درج کئے گئے ایف آئی آرپر پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بھاجپا کے ریاستی صدراورمرکزی عہدیداروں کے یہ بیان مجرمانہ فعل کے زمرے میں آتے ہیں جس کی سزادس برس قیداور جرمانہ ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ متعلقہ تھانہ اس بات کا پابند ہے کہ ایف آئی آر کو دفعہ154(2)کے تحت درج کرکے اس کی نقل اطلاع دہندہ کو دفعہ154(2)کے تحت فراہم کرے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ تھانہ نے نہ ہی ایف آئی آر کی نقل فراہم کی ہے اور نہ ہی اس پر مزید کوئی کارروائی کی ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس نے اب سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کو بذریعہ ڈاک شکایت پہنچائی ہے اور پارٹی کواُمید ہے کہ اب اس پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔پارٹی کاعزم ہے کہ وہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاکر مجرموں کو کیفرکردار پہنچائے گی ۔
 

تازہ ترین