ملک میں کورونا کے مزید 90ہزار سے زائد متاثرین اورریکارڈ 1290ہلاکتیں

تاریخ    16 ستمبر 2020 (23 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے شفایاب ہوئے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد3942361 ہوگئی ،جبکہ 1290متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82066ہوگئی۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 90123 نئے کیسوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5020360 ہوگئی۔صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 5872 کے اضافہ سے مجموعی تعداد995933 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.84 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.53 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.63 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین