تازہ ترین

پنچایت او ربی ڈی سی ضمنی اِنتخابات

اِنعقاد و انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکومت نے جموںوکشمیر پنچایتوں اور بلا ک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے ضمنی اِنتخابات کے انتظامات کیلئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیا ںتشکیل دی ہیں۔چوٹی کی سطح کی کمیٹی یونین ٹریٹری میں خالی پنچایتوںاور بلاک ڈلپمنٹ کونسلوں کے لئے انتخابات کے انعقاد کے لئے نقش راہ اور مفصل شیڈول مرتب کرے گی۔چوٹی سطح کی کمیٹی صوبائی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کئے جانکاری کی بنیاد پر اپنی انتخابات کے لئے اپنی تیاری کرے گی ۔ کمیٹی اس ضمن میں زمینی سطح پر حفاظتی، عملے ، سازو سامان اور لاجسٹک کا جائز ہ بھی لے گی۔چوٹی سطح کی کمیٹی کی قیادت پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ کریں گے۔صوبائی سطح کی کمیٹیاں افراد قوت ، حفاظتی،سازو سامان او ردیگرضروریات کے تجزیہ کے بنیاد پر انتخابی عمل کے امکانات اور اس میں درپیش رُکاوٹوں سے متعلق تفصیلات چوٹی کی سطح کی کمیٹی کو پیش کرے گی۔جموں وکشمیر میں صوبائی کمیٹیوں کی سربراہی متعلقہ صوبائی کمشنر ان کریں گے۔صوبائی سطح کی کمیٹی اپنی رِپورٹ چوٹی سطح کی کمیٹی کو 21 ؍ستمبر 2020 ء تک پیش کرے گی جبکہ چوٹی سطح کی کمیٹی حکومت کو اس ضمن میں اپنی رِپورٹ 28؍ ستمبر2020ء تک پیش کرے گی۔چوٹی سطح اور صوبائی کمیٹیوں کی معاونت محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کریں گے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپار ٹمنٹ نے اِس ضمن میں ایک حکمنامہ بھی جاری کیا ہے۔