کورونا وائرس|20اموات،مہلوکین 930

۔ 47فورسز اہلکاروں اور69سفر کرنے والوں سمیت 1329مثبت

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 20افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 930ہوگئی ہے جن میں سے 174جموں جبکہ 757کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔منگل کو47سیکورٹی اہلکاروں اور 69سفر کرنے والوں سمیت مزید1329افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 56ہزار کا ہندسہ پار کرکے 56654تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 18966جموں  اور37688کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1329متاثرین میں سے 741جموں جبکہ588کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں مثبت قرار دئے گئے741متاثرین میں سے سب سے زیادہ 254ضلع جموں، 51ادھمپور، 105راجوری، 62کٹھوعہ، 31سانبہ، 38پونچھ، 26رام بن، 114ڈوڈہ، 15ریاسی اور 45کا تعلق کشتواڑ سے ہے۔ کشمیر کے 588متاثرین میں سے 148سرینگر، 127بڈگام، 20بارہمولہ، 70پلوامہ، 57اننت ناگ، 43کپوارہ، 38بانڈی پورہ، 15کولگام، 59گاندربل،  اور11کا تعلق کشمیر سے ہے۔

 20اموات

 جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران20افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 6کشمیر اور 14جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں سے3سرینگر 1بارہمولہ،ایک گاندربل، ایک بڈگام شامل ہے۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ سرینگر میں فوت ہونے والے 3افراد میں سے حول کا 55سالہ شخص سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی کا سرینگر کا 65سالہ شہری اوربہری کدل سرینگر کا 70سالہ شہری کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لال پورہ کنزر ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بیروہ سے تعلق رکھنے والا ایک 80سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ شخص سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ‘‘۔گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ  پنزو کنگن سے تعلق رکھنے والی ایک 87سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ معمر خاتون کا نواسے کی رپورٹ 13ستمبر کو مثبت آئی جبکہ 14ستمبر کو مذکورہ معمر خاتون کی رپورٹ بھی شام کو مثبت آئی لیکن اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی وہ گھر میں فوت ہوگئی‘‘۔ جموں صوبے میں منگل کو 14متاثرین کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ جی ایم سی جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ارنیہ وارڈ نمبر 12سے تعلق رکھنے والا 27سالہ نوجوان اورڈوڈہ سے تعلق رکھنے والا 60سالہ  جی ایم سی جموں میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ جموں میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ککریات کٹرا میں قائم ایس ایم وی ڈی نارائین اسپتال میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے امار کالونی تلاب تلو سے تعلق رکھنے والا  72سالہ شخص اوراکھنور سے تعلق رکھنے والا 65سالہ مریض بھی کورونا وائرس سے ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔ 
 حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے56,654معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے18,678سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک37,062اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد914تک پہنچ گئی ،جن میں سے 740کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور174کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس منگل کو مزید681شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے214اور کشمیر صوبے کے 467اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1270310ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  15؍ستمبر2020ء کی شام تک 1213656نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک527802افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34530اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔18678  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ60298اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق413382اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

خاتون کی آخری رسومات میں شامل

۔23افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے

پرویز احمد 
 
سرینگر// بونیار اوڑی کے لون کھولن نامی گائوں میںمعمر خاتون کی آخری رسومات میں حصہ لینے والے 32افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔جی ایم سے بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار کے دائرے میں آنے والے مختلف دیہات کے لوگوں نے ایک خاتون کے آخری رسومات میں حصہ لیا ۔ بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا ’’ ہمیں اسکی اطلاع مل گئی ہے اور ان دیہات میں rapid antigen test کرانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ منگل کو 110تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32مثبت آئے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 32میں سے 21خواتین اور 6بچوں سمیت 11مرد شامل ہیں۔بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا ’’متاثرین میں سے جبلہ گائوں کے رہنے والے ایک ہی کنبے کے5افراد بھیشامل ہیں ۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ لون کھولن میں 6ستمبر کو ایک 60سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوئی تھی اور اسکی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا۔   
 

تازہ ترین