تازہ ترین

جواہر ٹنل سے برآمد اسلحہ سانبہ میں ڈرون سے گرایاگیا:ڈی جی پی

تاریخ    14 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہاہے کہ کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ برآمد کئے گئے اسلحہ کو پاکستان نے ڈرون کے ذریعہ سانبہ سیکٹر میں گرایا تھا۔پولیس سربراہ نے کہا’’زمینی مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے اس سرنگ کا استعمال شدت پسندوں کو بھیجنے کے لئے کیا ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی سے متعلق تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہتھیار پاکستان کے ذریعہ سانبہ سیکٹر میں ڈرون کے ذریعہ استعمال کئے گئے‘‘۔دلباغ سنگھ سانبہ گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے بی ایس ایف کے ذریعہ حال ہی میں دریافت کی گئی سرنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دریائے بسنتر کے قریب وجے پور میں سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ انہوں نے مقامی پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی۔صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈی جی پی نے کہا’’پاکستان سے اس طرف دراندازی کی سہولت کے لئے سرنگ کھودی گئی تھی‘‘۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے یہ ہتھیار سانبہ میں کہیں گرائے تھے،وہ ان چیزوں کی چھان بین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کبھی بھی پاکستان کے راڈار سے باہر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کولگام پولیس دو ٹرکوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار افراد کو تفتیش کے سلسلے میں سانبہ لیکر ا?ئی تھی۔