تازہ ترین

مینڈھر پونچھ میں باپ بیٹی اسلحہ سمیت گرفتار

عسکری سرگرمیوں کی بحالی کا الزام،کیس درج

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر//سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیا جس میں باپ بیٹی کو گرفتار کیاگیاہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سرکاری پریس نوٹ میں ضلع پونچھ کی پولیس نے بتایا کہ فوج کی مصدقہ اطلاعات پرمشترکہ ا?پریشن کیاگیا جس دوران یہ کامیابی ملی۔بیان کے مطابق’’ تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد برآمد ہواہے ‘‘۔پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہواہے۔ان کے خلاف پولیس تھانہ مینڈھر میںایف آئی آر 217/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ بالائے ورکروں کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے جن میں چینی پستول 3 ، پستول میگزین6 ، پستول روند70 ، ہینڈ گرینیڈ11 ، وائرلیس سیٹ 1 ، آئی ای ڈی 1، بیٹریاں2، جھنڈے 2 ، موبائل فون1، چارجر 1اور دیگر متعلقہ موادشامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اسلحہ و گولہ بارود سرحد پار سے بھیجاگیاتھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ باپ بیٹی دونوں بالائے ورکروں کے طور پر کام کررہے تھے اوران سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ سامان پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اسمگل کیاگیا جسے حد متارکہ کے قریب رکھاگیاتھااوراب اسے جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں منتقل کیاجاناتھا۔
 

تازہ ترین