تازہ ترین

راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک باردوی دھماکہ، آفیسر سمیت2فوجی اہلکار زخمی

تاریخ    11 ستمبر 2020 (31 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع راجوری میں جمعہ کو کنٹرول لائن کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی میجر سمیت دو فوجی زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نوشیرا سیکٹر میں فوج کی ایک گشتی پارٹی اچانک زیر زمین باردی سرنگ کی زد میں آگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ دھماکہ نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک ڈھابا کھوری علاقے میں ہوا۔
اس دھماکے میں فوج کا میجر ورن کھجوریہ اور صوبیدار اشور سنگھ زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمانڈ اسپتال اُدھمپور پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
 

تازہ ترین