تازہ ترین

جے کے بنک کلن گنڈ میںکام کاج شروع کرنے کا مطالبہ

تاریخ    9 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن// ضلع گاندربل کے کلن گنڈ علاقے میں جموں کشمیر بنک کی شاخ کو عوام کے نام وقف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ انہیں وبائی صورتحال میں بھی بینکنگ کیلئے گنڈ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ کلن کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے میں جموں و کشمیر بنک کی ایک شاخ کو کھولا جائے تاکہ سربل، سونہ مرگ، اورگگن گیر کی وسیع آبادی کو راحت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بنک کی انتظامیہ نے کلن میں ایک شاخ کھولنے کے لئے عمارت کو بھی کرایہ پر لیا جس پر باضابطہ جموں و کشمیر بنک کا بورڑ بھی چسپاں کیاگیا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود یہاںکام کاج شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر بنک کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ بنک میں کام کاج شروع کیا جائے تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔