تازہ ترین

جی ڈی پی کی گراوٹ | کورونا ہی نہیں حکومت کے فیصلے بھی ذمہ دار:سی پی آئی ایم

تاریخ    2 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کورونا کے دور میں ملک کی خراب معاشی صورت حال پر اپنی گہری فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں چوبیس فیصد کی جو گراوٹ آئی ہے وہ صرف کورونا کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مودی حکومت کے گزشتہ فیصلوں کا بھی نتیجہ ہے ۔پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی پی میں غیرمتوقع گراوٹ دراصل نوٹ بندی اور جی ایس ٹی اور دوراندیشی کے فقدان میں لئے گئے لاک ڈاؤن کے ٖفیصلے کا ملاجلا اثر ہے ۔ پارٹی نے کہا ہے کہ معیشت کے بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل کمی آئی ہے اور گھریلو طلب میں کمی آئی ہے اس لئے یہ بحران پیدا ہوا ہے ۔اس مسئلہ کوپبلک سرمایہ کاری اورروزگار کی فراہمی کے بغیر حل نہیں کی جاسکتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نیولبرل پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعہ نجی سرمایہ کاری اور انہیں ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دے رہی ہے اور اس طرح قومی جائیدادوں کولوٹنے کا موقع دے رہی ہے ۔یواین آئی