تازہ ترین

ترکی کے ڈرون حملے میں دو عراقی شہری ہلاک

تاریخ    27 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
بغداد//عراق کے صوبہ نینویہ کے خانہ سور علاقے میں ایک گاڑی پر ترکی کے ڈرون حملے میں دو عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری سیکورٹی میڈیا سیل نے یہ اطلاع دی۔عراقی خبررساں ایجنسی نے سیکورٹی میڈیا سیل کے حوالے سے کہا کہ’’ترکی نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع سنجر میں خانہ سور علاقے کے باہروا گاؤں میں ایک پک اپ گاڑی پر منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق سات بجے ڈرون حملہ کیا، جس میں دو معصوم شہری مارے گئے اور ڈرائیور کسی طرح بچ گیا‘‘۔میڈیا سیل نے بتایا کہ ترکی نے ضلع سنجر کے ایک اور مقام پر ڈرون حملہ کیا لیکن اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس حملے کے فورا بعد ہی ایمبولینسوں کو موقع پر بھیج دیا گیا تاکہ جاں بحق اور زخمیوں کو نکالا جاسکے ۔شمالی عراق دراصل کرد آبادی والا خطہ ہے۔
 
 

تازہ ترین