تازہ ترین

ریاسی میں دوران شب پسی گر آئی

میاں بیوی سمیت 3 افراد لقمہ ٔ اجل

تاریخ    26 اگست 2020 (00 : 02 AM)   
(File Photo)

زاہد ملک
 مہور//گزشتہ کئی روز سے جاری موسلادھار بارشوں سے ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں زبردست جانی نقصان ہواہے اور تازہ واقعہ میں ایک پسی کی زد میں آکر خانہ بدوش کنبہ کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔گزشتہ شب اچانک بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا جس کے باعث مہور کے بلاک گلابگڑھ کے کھوڑ علاقہ میں تین خانہ بدوش افراد مویشی سمیت پسی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے۔مرنے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔یہ لوگ مویشیوں کے ہمراہ ڈھوک گئے ہوئے تھے اور واپسی میں رات گزارنے کیلئے کھوڑ نالہ میں ایک بڑے پتھر کے نیچے بیٹھ گئے لیکن بدقسمتی سے دیر رات بارش اور آسمانی برق گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اچانک پسی گر آئی جس کی زد میں آکر یہ تینوں مویشیوں سمیت لقمہ اجل بن گئے۔مرنے والوں کی شناخت 30 سالہ خلیل احمد ولد محمد رفیق،اس کی 25 سالہ اہلیہ رخسانہ بیگم ساکنان جملان مہور اور 25 سالہ محمد اسلم ولد محمد رفیق ساکن لدھ ڈنگا کے طور پر ہوئی ہے۔