تازہ ترین

کنگن میں کم عمر لڑکا پاورکنال میں غرقآب

تاریخ    26 اگست 2020 (00 : 02 AM)   
(File Photo)

غلام نبی رینہ
کنگن//گنہ ون کنگن میں اس وقت دلدوز حاڈچہ پیش آیا جب  ایک کم عمر لڑکا کنال میں ڈوب گیا۔ کنگن کے گنہ ون علاقے میں شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کی غرض سے 14سالہ عاصف احمد کسانہ ولد محمد طیف کسانہ ساکن ہاری گنہ ون کنگن  پاور کنال میں نہا رہا تھا جس کے دوران وہ غرقآب ہوگیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور گنڈ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مقامی لوگ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مزکورہ لڑکے کو بازیاب کرنے کی تلاش شروع کی لیکن شام دیر گئے تک لاش کو برآمد نہیں کیا گیا ۔یاد رہے پاور کنال پر فینسنگ نہ ہونے کے نتیجے میں آج تک درجنوں افراد غرقآب ہوچکے ہیں۔