تازہ ترین

کورونا سے دنیا میں2کروڑ 33لاکھ لوگ متاثر| 8لاکھ 7ہزار لوگ ہلاک ،64.51فیصد مریض شفایاب

تاریخ    25 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
واشنگٹن/جان لیوا اور خوفناک عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں متاثر 64.51 فیصد مریض شفایاب ہوچکے ہیں ، جبکہ آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 23349139 افراد کو متاثر کیا ہے اور 807463 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15062890 افراد اس جان لیوا وبا سے ب شفایاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں ا بھی تک کورونا وائرس سے 5701514 متاثر ہوچکے ہیں اور 176797 افراد ہلاک اور 1997761 شفایاب ہوچکے ہیں۔برازیل میں اب تک 3605783 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 114744 افراد ہلاک اور 2947784 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ روس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں کورونا نے 954328 افراد کو متاثر کیا ہے اور 16341 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کی وجہ سے کورونا وائر سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 609773 افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر اور 13059 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پیرو نے میکسیکو کو بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہاں 585236 افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 27453 ہوگئی ہے ۔میکسیکو میں بھی کورونا وائر س سے حالات ابتر ہیں ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 560164 تک جا پہنچی ہے اور 60480 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں کولمبیا اب دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 533103 افراد اس وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16968 ہوچکی ہے ۔لاطینی امریکی ملک چلی دنیا میں نویں پائیدان پر ہے ، اب تک 397665 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10852 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین اب دسویں نمبر پر ہے ،اس ملک میں 386054 کورونا متاثرین ہیں جبکہ اس جان لیوا وائرس سے 28838 مریض فوت ہوچکے ہیں۔