تازہ ترین

ارون جیٹلی کی پہلی برسی

وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کا خراج عقیدت

تاریخ    25 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی پہلی برسی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال آج ہی کے دن انہیں کھو دیا تھا۔مسٹر مودی نے مسٹر جیٹلی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا‘‘ گزشتہ سال آج ہی کے دن ہم نے ارون جیٹلی کو کھودیا تھا۔ مجھے اپنے دوست کی بہت یاد آتی ہے ۔ ارون جی نے محنت سے ملک کی خدمت کی۔ ان کے پاس عمدہ فکری ، قانونی مہارت اور شخصیت تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جیٹلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکو ہمیشہ تبدیلی لانے والے کے طور پر اوران کی حب والوطنی کے لئے یاد رکھا جائے گا۔