تازہ ترین

ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    24 اگست 2020 (16 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔تاہم اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد3106348 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ، 57469مریض شفایاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد2338035 ہوچکی ہے۔ فعال کیسز میں 3103 عدد کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر710771ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 836اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57542ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 22.88 فیصد، شفایابی کی شرح 75.27 فیصد جبکہ اموت کی شرح 1.85 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین