تازہ ترین

ڈی جی پی کا کرائم برانچ ہیڈ کوارٹر سرینگر کا دورہ

مختلف شعبوں کے سربراہاں کے ساتھ ساتھ تبادلہ خیال

تاریخ    19 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کل کرائم برانچ ہیڈ کوارٹر سرینگر کا دورہ کیا اورکام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ونگوں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی ،آئی جی پی پی ایج کیو آلوک کمار بھی تھے ۔میٹنگ میں آئی جی پی کرائم ایم کے سنہا ،ایس ایس پی کرائم کشمیر امیتاز اسماعیل پرے کے علاوہ دیگرونگوں سے وابستہ افسران بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں افسران نے کرائم برانچ کی مختلف ونگوں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔آئی جی پی کرائم برانچ نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ ڈی جی پی کو مختلف کیسوں ،تحقیقاتی عمل اور دیگر ضروری جانکاری فراہم کی جبکہ انہوں نے کرائم برانچ کو درکار مختلف ساز و سامان اور دیگر ضرورتوں کے بارے میں بھی مفصل جانکاری دی ۔ڈی جی پی نے انسداد منشیات ٹاسک فورس کے کام کی سراہنا کی اور کرائم برانچ کی مختلف ونگوں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام تر سہولیات اور ضروریات کو پورا کرنے کا یقین دلایا ۔
 

تازہ ترین