تازہ ترین

مشیرفاروق خان کا ہارون میں نابالغان کے مرکز کادورہ

بچوں کیلئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت

تاریخ    19 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فارو ق خا ن نے جوینا ئل اوبزرویشن ہارون کا دورہ کر کے وہاں قیام پذیر بچوں کو دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا۔مشیرکے ہمراہ مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس او رمحکمہ کے دیگر افسران تھے۔مشیر نے مرکز کا مفصل دورہ کر کے وہاں دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا۔ اُنہوںنے وہاں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا او رمتعلقہ حکام کو معقول مقدار میں اَدویات و دیگر سازو سامان وغیرہ دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔مشیر فاروق خان نے اوبزرویشن ہوم میں قیام پذیر بچوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں مثبت تبدیلی واضح ہے ۔اُنہوں نے اَفسران کو نئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔مشیر موصوف نے اوبزرویشن ہوم میں قائم کئے گئے کووِڈ ۔19آئیسولیشن مرکز کا بھی معائینہ کیا او رمتعلقہ اَفسروں کو تمام نئے آنے والے بچوں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی تاکہ اِس وَبا پر قابو پایا جاسکے اور ساتھ ہی لازمی ایس پی اوز او ردیگر صحت ایڈوائزری پر عمل درآمد کرنے کے لئے کہا۔دورے کے دوران مشن ڈائریکٹرآئی سی پی ایس نے مشیر کو اوبزرویشن کے کام کاج کے بارے میں تفصیل دی۔مشیر خان نے بعد میں اوبزرویشن اَفسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی تمام مانگوں پر غور کر کے اُنہیں ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔