سرکاری چاول کی کالا بازاری

پٹن میں144 بوریاں ضبط،شہری گرفتار

تاریخ    17 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


فیاض بخاری
 
بارہمولہ/ / پولیس نے پٹن میں ایک شخص کوسرکاری چاول کی 144 بوریوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پٹن پولیس کے مطابق انہین اطلاع ملی تھی کہ کرپل گڑھ نامی گاؤں میں معراج احمد ڈار نے سرکاری چاول کی کالا بازری میں ملوث ہے اور اُس نے اپنے مکان کے احاطے میں غیر قانونی طور سرکاری چاول ذخیرہ کیا ہے ۔ پٹن تھانہ سے وابستہ ایک ٹیم نے اس اطلاع کی بنیاد پرچھاپہ مار کارروائی انجام دی اور سرکاری چاول کی 144 بوریاںبرآمدکیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 104 بوریوں کو ایپل برانڈ نامی چاول کے سفید تھیلوں میں منتقل کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں پٹن تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 218/2020 درج کیا گیا ہے اورمزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین