پانپور میں کارتیز رفتار ڈمپر کے نیچے آئی

۔ 2نوجوان جاں بحق 2شدید زخمی

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
پانپور//سرینگر جموں شاہراہ پر پانپور کے نزدیک ایک کارتیز رفتار ڈمپر کے نیچے آئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 2 نوجوان چل بسے جبکہ دو شدید زخمی ہیں جنکی حالت نازک ہے۔ جمعرات کی سہ پہر دوپہر ایک تیز رفتار ڈمپر(ٹپر) زیر نمبرJKO3F 8232 پتھر لے کر شاہراہ پر جا رہا تھا جس دوران مزکورہ گاڑی کا ڈارئیور کنٹرول کھو جانے کے نتیجے میں گالندر پانپور کراسنگ پرمخالف سمیت سے آرہی ایک کار زیر نمبر JK11A-332پر گر آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد اس کے نیچے دب گئے  ۔عین شاہدین نے بتایا کہ  ٹپرانتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چل رہا تھاجس کے نتیجے میں کار ڈمپر کے نیچے آنے کے نتیجے میں مکمل طور تباہ ہوئی  اور گاڑی میںموجود 4افراد شدید زخمی ہوئے اور پتھروں سے بھری گاڑی ہونے کے نتیجے میں کوئی بھی یہاں انہیں باہر نہیں نکال سکا ۔واقعے کے فوراً بعد یہاںپولیس اور شاہراہ پر موجود درماندہ لوگوںنے  بلڈوز کی مدد سے چاروں کو نکال کر پانپور ہسپتال پہنچا یا ،جہاں بعد میں2نو جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ۔ دیگر دو زخمیوں کو یہاں سے مزید علاج معالجے کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت 23سالہ راجا احمد ولد جمال احمد ساکن ریاسی جموں ،جبکہ دوسرے 45سالہ جاں بحق شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوئی ۔ حادثے میں دو زخمی افراد کی شناخت 28سالہ رفاقت  ولد بشیر احمد ڈانگر پورہ نور پورہ ترال اور25سالہ معشوق احمد کھانڈے ولد منظور احمد ساکن محمد پورہ کولگام کے طور کی گئی ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 
 

تازہ ترین