تازہ ترین

پیر جلال الدین کے انتقال پرمذہبی،تجارتی اور سماجی جماعتوں کا اظہار افسوس

تاریخ    12 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// خدمت خلق فائونڈیشن ،حقانی میموریل ٹرسٹ،کشمیر تریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن،کشمیر بیکرس اینڈ کنفیکشنریز ایسو سی ایشن،کشمیرٹریڈ الائنس نے نے پیر جلال الدین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہد حسین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ادارہ انکی سبراہی میں ہمیشہ مستحق و مفلس افراد کی مدد میں پیش پیش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ادارے کیلئے ایک مشعل راہ تھے،جبکہ انکی کمی کو پُر کرنا مشکل ہے۔اس دوران کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن(بقال) اور کشمیر بیکرس اینڈ کنفکشنریز ایسو سی ایشن نے بھی پیر جلا الدین المعروف لالہ صاحب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے بھی لالہ صاھب کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مرد حق قرار دیا،جن کا دل ہمیشہ مظلوموں اور غریبوں کیلئے دھڑکتا تھا۔اس دورانحقانی میموریل ٹرسٹ نے چیئرمین خدمت خلق فائونڈیشن پیر جلال الدین بتہ مالو کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی ،جنرل سیکریٹری بشیر احمدڈار اور جملہ عہدیداران و اراکین نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔