درجہ حرارت میں 5ڈگری گراوٹ | بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

تاریخ    10 اگست 2020 (30 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے سبب اتوار کو گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی جس سے لوگوں نے کچھ حد تک راحت محسوس کی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے آج بھی کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوں گی ۔گرمی کی شدت میں کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 29.9ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ سنیچر کو شہر میں درجہ حرارت 34.4ڈگری تک جا پہنچا تھا۔صبح کے وقت بارشوں سے ہوا میں نمی کا تناسب بھی کم ہوگیا تاہم دن بھر پسینے چھوٹ رہے تھے کیونکہ بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں 26.1 ، پہلگام میں 24.1 ،کپوارہ میں 33.4، کوکرناگ میں 26.2ڈگری اور سیاحی مقام گلمرگ میں 22.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں 0.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، قاضی گنڈ میں 21.8 ،پہلگام میں 14.4 ، کپوارہ میں 3.0   ،کوکرناگ میں 3.5 اور سیاحتی مقام گلمرگ میں 3.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ۔
 

تازہ ترین