بڈگام کابھاجپا ضلع صدر فائرنگ میں زخمی

واقعہ کے بعد بارہمولہ اور بڈگام میں 5 عہدیدار مستعفی

تاریخ    10 اگست 2020 (30 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر/ /وسطی ضلع بڈگام کے اومپورہ علاقہ میں جنگجوں نے اتوار کی صبح بی جے پی کے ضلع صدر پر گولیاں مار کر انہیں شدید زخمی کردیا ہے۔اس دوران بھاجپا کے 3عہدیداروں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اتوار کی صبح اومپورہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر عبدالحمید نجار ولد جمال نجار ساکن مہند پورہ پر جنگجوئوں نے نزدیک سے گولیاں چلا کر اس کو شدید زخمی کردیا ۔مذکورہ عہدیدار صبح کی سیر پر گیا تھا۔ عبد الحمید کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور جنگجو کی تلاش تیز کردی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم اسلحہ بردار ایک خاتون بی جے پی کارکن کے گھر میں بھی گھس گئے، لیکن وہ خاتون کارکن گھر پر موجود نہیں تھی۔اس واقعہ کے بعد بارہمولہ حلقہ انتخاب کے صدر فاروق احمد ملک کے علاوہ چرار شریف حلقہ کے صدر ولی محمد، بڈگام ضلع آفس سیکریٹری سمیر احمد کے علاوہ عمران احمد پرے اور اوتار کرشن جنرل سیکریٹری بڈگام نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔واضح رہے چند روز قبل سوپور میں ایک پنچ مستعفی ہوا تھا جبکہ قاضی گنڈ میں ایک سر پنچ کی ہلاکت کے بعد کولگام ضلع کے 4عہدیدار ببھی مستعفی ہوئے تھے۔
 

تازہ ترین