تازہ ترین

جموں و کشمیر بینک کی ٹریجری شاخیں | اتوار کو جموں و کشمیر اور لداخ میں کھلی رہیں گی

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر/ / پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان) سے مستفید تمام کسانوں تک مرکزی سرکار کی مالی امداد پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک کی تمام ٹریجری شاخیں یونین ٹیری ٹری جموں کشمیر اور لداخ میں اتوار9اگست کو کھلی رہیںگی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر منسٹری آف ایگریکلچر اینڈ فارمرس ویلفیئر کی جانب سے مالی سال 2020-21  کی دوسری چہار ماہی قسط اتوار9 اگست کو ملک بھر کے 8.5 کروڑ مستفید کسانوں کے کھاتوں میں جمع ہو رہی ہے۔ PM کسان کے تحت فائدہ اٹھا رہے کھاتے داروں تک یہ امدادی رقم بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے چھٹی ہونے کے باوجود اپنی تمام ٹریجری شاخوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس روز دیگر کوئی بھی کاروباری کام انجام نہیں دیا جائے گا۔