تازہ ترین

مزید10افرادموت کی آغوش میں | مہلوکین کی تعداد 463،متاثرین کی مجموعی تعداد000 24 کے پار، خاتون آئی اے ایس آفیسر اور فورسز کے 36اہلکار بھی شامل

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں سنیچر 8اگست کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، جبکہ ایک خاتون آئی اے ایس آفیسر ، سیکورٹی فورسز کے36اور46سفر کر کے آنے والے افراد سمیت مزید 463 مثبت قرار پائے گئے۔تازہ ہلاکتوں کے بعد مہلوکین کی تعداد 463 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے  34جموں جبکہ 428کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو مزید 463افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔  متاثرین کی مجموعی تعداد 24ہزار کا ہندسہ پار کرکے 24390 تک پہنچ گئی جن میں سے 5482جموں جبکہ 18908 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرہ 463افراد میں سے سب سے زیادہ 178افراد کا تعلق سرینگر شہر سے ہے اور اسطرح سرینگر شہر میں متاثرین کی تعداد 6000تک پہنچ گئی۔  سرینگر شہر کے 178متاثرین کے علاوہ  20بارہمولہ، 38پلوامہ،  ایک کولگام، 6شوپیان، 23اننت ناگ، 61 بڈگام، 21کپوارہ،10بانڈی پورہ، 24 گاندربل، 40 جموں،2راجوری، 15 کٹھوعہ، ایک ادھمپورہ, 7سانبہ، 12 پونچھ اور 4 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

مزید10اموات

 سنیچر کو جموں و کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ مہلوکین میں سے 2سرینگر، 2 بارہمولہ، 2کپوارہ،1 پلوامہ اور 2 اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک سینئرڈاکٹر  نے بتایا ’’ سرینگرشہر میں فوت ہونے والے 2 افراد میں نٹی پورہ کی 55سالہ خاتون اور نوا کدل سرینگر کا ایک 90سالہ معمر شخص شامل ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’دونوں متاثرین کورونا وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے‘‘۔ بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’زلورہ سوپور سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص سکمز صورہ اور کریری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 72سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’نلی پورہ ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا ایک 50سالہ شخص سکمز صورہ اور پنزگام کرالہ پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 60سالہ شخض کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ دونوں افراد کی تدفین قوائد و ضوابط کے تحت کی گئی ہے‘‘۔ جنوبی کشمیر پلوامہ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو نوہار ملہ پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 55سالہ خاتون ضلع اسپتال پلوامہ میں فوت ہوگئی‘‘۔پلوامہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ خاتون کو جمعہ رات دیگر گئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ‘‘۔  اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے سلر اننت ناگ اور کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے دو افراد فوت ہوگئے ہیں ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’سلر کا 55 سالہ مریض صدر اسپتال  جبکہ کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شخص سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے24390معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7264 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک16667اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد459تک پہنچ گئی ،جن میں سے 425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور34کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید449 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے181اور کشمیر صوبے کے 268اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 706780ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  08؍اگست2020ء کی شام تک 682390نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک388741افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42012اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7264کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47304 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق291702اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

 مزید 449صحتیاب

 جموں و کشمیر میں سنیچر کو مزید 449افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔ صحتیاب ہونے والے مجموعی متاثرین کی تعداد 16667 ہوگئی۔ سنیچر کو صحت یاب ہونے والے 449افراد میں سے  137سرینگر،20پلوامہ، 22شوپیان، 23اننت ناگ، 41بڈگام، 9کپوارہ،10بانڈی پورہ، 6گاندربل،43جموں،24راجوری، 21رام بن، 27 کٹھوعہ، 3ادھمپور، 19سانبہ، 18ڈوڈہ، 12پونچھ، 7ریاسی اور 7کا تعلق کشتواڑ سے ہے۔