تازہ ترین

افغانستان جھڑپ میں 1فوجی افسر اور 5جنگجو ہلاک

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
کابل// افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی افسرجان بحق ہوگئے اور پانچ جنگجوبھی مارے گئے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں افغان دفاعی سلامتی دستے (اے ڈی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اے آر ایس ایف نے جوابی کارروائی کی جس میں 5شدت جنگجو ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوئے ۔اس جھڑپ میں مغربی صوبہ کے آرمی آپریشن چیف کیپٹن ولید ظریف سمنگانی بھی جاں بحق گئے ۔طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔