تازہ ترین

کورونا کا زور برقرار | دنیا میں 1کروڑ 90لاکھ سے زیاد ہ متاثر ،713813افراد ہلاک

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
بیجنگ / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک 1.90 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 713813 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں 19021922 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 713813 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4882270 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں او 160091 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2912212 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 98493 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اوریہاں اب تک 870187 افراد متاثر ہوئے ہیں اور14579 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 538184 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9604 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ وہیں میکسیکو میں 462690 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50517 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد 447624 ہوگئی ہے اور 20228 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 366671 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 9889 ہو گئی ہے ۔ کولمبیا میں اب تک 357702 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11939 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں ایران آٹھویں مقام پر ہے ۔ اب تک 320117 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17976 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا کے کیسز کی تعداد 309855 ہو گئی جبکہ 28500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 309796 ہوگئی ہے اور 46498 افراد اس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 284226 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3055 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 281863 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 6035 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں کورونا سے 249651 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3306 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 249204 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35187 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا کیسزکی تعداد 237265 ہوگئی ہے اور 5798 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 231310 ہو گئی ہے۔
 

تازہ ترین