تازہ ترین

بلال آبادکنڈ آستان ترال پائین کے لوگوں کی مانگ | سڑک پر میکڈم بچھانے سے قبل ڈرینج کا انتظام کیا جائے

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   
(فائل فوٹو)

سید اعجاز
ترال //ترال ستورہ روڑ پر واقع بلال آباد کنڈ آستان ترال پائین کے لوگوں نے ترال ستورہ روڑ کو تعمیر کرنے والی تعمیراتی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر میکڈم بچھانے سے پہلے سڑک کے دونوں اطراف ایک ڈرین تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا ہم سرکار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں خستہ حال سڑک پر میگڈم بچھانے کا کا ہاتھ میں لیا ہے تاہم مذکورہ علاقے میں نذیر احمد بٹ کے مکان سے حاجی محمد انور ڈار کے مکان تک دونو اطراف سے ڈرین تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس بارے میںمتعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔آبادی کا کہنا تھا کہ مذکورہ جگہ پر پانی کو باہر نکلنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اس لئے ڈرین تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے اگر چہ لوگوں نے مقامی سب ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی تھی تاہم تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔