تازہ ترین

کرناہ سیکٹر میں آر پار گولہ باری سے 3شہری زخمی،سرینگر منتقل

تاریخ    7 اگست 2020 (26 : 01 PM)   
(File Pic)

اشفاق سعید
سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین شدیدگولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ آئے دنوں کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج نے بھرپور جواب دیا۔
 گولہ باری کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد عارف ساکن شمس پورہ،محمد یعقوب ساکن باغ بالا اور سید رفاقت ساکن کچاڈیاں کے طور ہوئی ہے۔
تینوں زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین