تازہ ترین

شمالی کشمیر کے اُوڑی میں کنٹرول لائن پرہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

تاریخ    7 اگست 2020 (36 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے اُوڑی میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
حکام نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بونیار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا۔
حکام نے مزید کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا ”بھر پور“ جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مُہر کیمپ سے پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا۔
اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین