تازہ ترین

بانڈی پورہ میں اگلے48گھنٹوں تک سخت پابندیاں عائد رکھنے کا فیصلہ

تاریخ    7 اگست 2020 (05 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گذشتہ روز49کورونا کیس ظاہر ہونے کے بعد بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے جمعہ کوپابندیاں عائدکرنے کا فیصلہ لیکر لاک داﺅن کو 48گھنٹوں تک بڑھایا ہے۔
رات دیر گئے جاری ایک حکمنامے میں ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ گذشتہ پانچ روز میں ضلع کے اندر170افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں جن میں ضروری سروس فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانا لازم بن گیا ہے۔آرڈر میں سبھی دکان بغیر ادویات اور ضروری سپلائی کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان احکامات کو آج سے اگلے48گھنٹوں کیلئے نافذ العمل بتایا گیا ہے۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین