تازہ ترین

کرناہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے ماحول خوفزدہ

تاریخ    7 اگست 2020 (36 : 10 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ آئے دنوں کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج نے بھرپور جواب دیا۔
 گولہ باری کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقضان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آخری اطلاعات ملنے تک آر پارگولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

تازہ ترین